عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مدد مانگ لی

May 02, 2022 | 12:39:PM
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مدد مانگ لی
کیپشن: ریحام خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے چاہنے والوں سے مدد مانگ لی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنی نئی فیچر فلم کے ٹائٹل حوالے سے تجویز مانگ لی،ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘ ہے۔

 خیبرپختونخوا کی ثقافت کی عکاسی کرتی فلم ’جانان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم ریحام خان پروڈکشن کے بینر تلے ہدایتکار اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ہے، فلم کی کہانی بوسیدہ رسم و رواج کے درمیان پنپنے والی محبت کی داستان سے متعلق ہے، فلم کے مرکزی کرداروں میں دلکش اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمٰن خان شامل ہیں،اس فلم کے ٹائٹل حوالے سے  ریحام خان پریشان ہیں اس لئے انہوں نے چاہنے والوں سے  ٹائٹل حوالے سےمدد مانگ لی۔