بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں ۔۔دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا

May 18, 2021 | 19:24:PM
بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں ۔۔دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا مودی سرکارکوروناسےہونےوالی اموات چھپانے لگی؟ دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا،لوگ گنگاکنارےلاشوں کودفنانے لگے،صحافی برکھا دت نے حقائق سے پردہ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کورونا سے اموات کے درست اعداد وشمار بتا رہی ہے کے حوالے سے بھارتی صحافی برکھا دت نے حلقہ انتخاب سمیت وسیع علاقے کا دورہ کرکے کئی سوالات اٹھا دیئے، بھارت میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں عروج پرہیں، کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد بڑھی، تو دریا کنارے لاشوں کے انبار لگ گئے،شمشان گھاٹوں میں جگہ نہ ملنے پرلوگ اپنے پیاروں کوگنگاکنارے دفنانے لگے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے وارانسی میں دریائے گنگا کے کنارے بے شمار لاوارث اور گلی سڑی لاشیں موجود ہیں۔برکھادت کے مطابق گنگاکنارے روزانہ 70 سے80 افرادکی لاشیں لائی جارہی ہیں۔
کیا یہ لاشیں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے سرکاری ڈیٹا میں شمار کی جارہی ہیں؟ دریاو¿ں میں بہتی ان لاشوں سے بھارت میں صحت عامہ کا ایک اور المیہ جنم لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے بری خبر