فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے بری خبر

May 18, 2021 | 18:33:PM
فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ، سول ایوی ایشن نے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹکٹ پر600روپے کے نئے ٹیکس عائد کردیئے گئے۔ 17مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600روپے لئے جائیں گے۔ٹکٹ پر سو روپے سکیو رٹی فیس اورپانچ سو روپے ایم بارکشن فیس لی جائے گی۔17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں مٹی کا طوفان۔ موسلادھار بارش شروع۔شہر اندھیرے میں ڈوب گیا