بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
کیپشن: انڈین طیارے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گی۔
بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان، سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں