پنجاب میں عید الفطر پر ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان

Mar 18, 2026 | 17:07:PM
پنجاب میں عید الفطر پر ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کل 19 مارچ سے شروع ہوکر 23 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار اور 23 مارچ (یومِ پاکستان) کی سرکاری چھٹی شامل ہونے کے باعث مجموعی طور پر پانچ چھٹیاں ہوں گی، جس سے سرکاری ملازمین کو مسلسل تعطیلات میسر آئیں گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا جب کہ تمام سرکاری ادارے 23 مارچ کے بعد معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش،برفباری،اور سیلابی صورتحال کاخدشہ،این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری