بنگلہ دیش کے باریسال میڈیکل کالج ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ میں آتشزدگی،2 مریض ہلاک

Mar 18, 2026 | 11:41:AM
بنگلہ دیش کے باریسال میڈیکل کالج ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ میں آتشزدگی،2 مریض ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا)بنگلہ دیش کے باریسال میڈیکل کالج ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ میں آگ  لگنے سے دو مریض ہلاک ہو گئے۔

 بنگلہ دیش کے شہر باریسال میں شیر بنگلہ میڈیکل کالج ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ بدھ کی صبح ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ کی چوتھی منزل پر پرانے طبی سامان کے گودام میں لگی، بنگلہ دیش فائر سروس کا ابتدائی طور پر خیال ہے کہ یہ واقعہ جلتے ہوئے سگریٹ سے شروع ہوا ہو گا۔
واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے صبح سویرے میڈیسن بلڈنگ کی چوتھی منزل پر اچانک دھواں اور آگ دیکھی، تیز ہواؤں میں آگ تیزی سے پھیلنے والی تھی تو مریضوں کے لواحقین نے اسپتال سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔
اسپتال میں آگ لگنے کے دوران دو مریض باہر نکالتے ہوئے دم توڑ گئے، فالج کے مریض ابوالحسن ہولدر (60) اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے مریض قاضی عطا الرحمان (80) انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایرانی میزائل سائٹس کو 5000پاؤنڈ وزنی طاقتور بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ 

لواحقین نے دعویٰ کیا کہ مریضوں کی منتقلی کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث دو افراد کی موت ہوئی۔
اسپتال کے حکام نے بتایا کہ تقریباً 100 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔