بشری بی بی کی فیملی کوبھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی 

Jun 18, 2026 | 20:19:PM
بشری بی بی کی فیملی کوبھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ 
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی بھابھی مہر النسا اور بیٹی مبشرہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے واپس روانہ ہو گئیں۔ 

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کر رکھی ہے،آج یہ  خبر سامنے آئی ہے کہ اس پیٹیشن کو سننے والا سنگل بنچ تحلیل ہو گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی، مناسب حکم کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا رہے ہیں، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  بانی کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی ، چیمبر اپیل  کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر