بانی کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی ، چیمبر اپیل  کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

Jun 18, 2026 | 19:43:PM
بانی کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی ، چیمبر اپیل  کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے معاملے پررجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل  کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی گئی،متفرق درخواست ایڈووکیٹ عزیز بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے شفاء ہسپتال میں علاج کیلئے درخواست دائر کی گئی، درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا، اعتراض عائد کیا گیا کہ درخواست اٹارنی کے ذریعے دائر نہیں کی گئی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی جو ابھی زیر التوا ہے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات غیر موثر ہو چکے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی پاور آف اٹارنی مل گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ جاوید مسعود طاہر بھٹی کو پاور آف اٹارنی دی، پاور آف اٹارنی پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے 25 مئی کو تصدیقی دستخط بھی کر دیئے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمبر اپیل مقرر کی جائے، 14 جون کو بانی پی ٹی آئی کو فیملی کے علم میں لائے بغیر دوبارہ میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز لایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس 22 جون سے شروع ہونے والے ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ کا حصول مزید آسان، نئی فیس کیا ہے؟