آزاد کشمیر کےالیکشن شیڈول میں اہم تبدیلی،انتخابات اب بھی 27جولائی کو ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کے بعد بھی پولنگ ڈے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان نے نئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون شام 5 بجے مقرر کر دی گئی۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن مین شرکت کے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 23 جون مقرر کر دی ہے۔ تاہم، حتمی پولنگ ڈے (27 جولائی) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انتخابات شیڈول کے مطابق اسی تاریخ کو ہوں گے۔
انتخابی شیڈول میں ہونے والی دیگر نمایاں تبدیلیاں درج ذیل ہیں:
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ 24جون کو صبح 8 بجے سے ہو گی۔ الیکشن کمیشن درست قرار پانے والے امیدواروں کی فہرست 24 جون کو جاری کرے گا۔
ریٹرننگ آفیسر وں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 25 سے 28 جون تک دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن کمیشن اپیلوں پر سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا.
اپیلوں پر فیصلے یکم اور 2 جولائی کو سنائےجائیں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3جولائی دوپہر 2 بجے تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا
آزادکشمیر الیکشن کمیشن امیدواروں کی فہرست 4جولائی کو شائع کرے گا۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست معہ انتخابی نشانات 5جولائی کو جاری کی جائےگی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27جولائی کو ہو گی۔ پونچھ کےامیدوارکاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کےپاس جمع کرائیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ضلع پونچھ میں ہی کی جائےگی،راجہ شکیل خان
عوامی سہولت اورامیدواروں کی تجاویز کومدنظر رکھتے ہوئےشیڈول میں ترمیم کی گئی۔
یہ بھی پرھیں: 60 سال تک سنگل کیوں رہی؟سینئراداکارہ کی شادی کی دلچسپ داستان