پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

Jun 18, 2026 | 18:53:PM
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پیپلزپارٹی  اور  ن لیگ کے درمیان گلگت  بلتستان  میں  حکومت  سازی  پر  اتفاق ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےرہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔

نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ  روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات  اور  رابطوں کے بعد حکومت  سازی  پر اتفاق ہوا،ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ  سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛وزیرخارجہ