بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے خطے کو خطرے میں ڈال دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور پاکستان یواین چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک مسائل کا پُرامن حل واضح کیا گیا بھارت نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے غیرقانونی اقدام کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدےکو یکطرفہ طور پر معطل کیا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر عالمی اقوانین کے مطابق عمل ہونا چاہیے بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پُرامن باہمی بقا کی پالیسی سے انحراف خطرناک ہے بھارت نےپانی کو بطورہتھیار استعمال کر کے خطے کو خطرے میں ڈال دیا۔
Keynote Address by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar at the Brussels Conference on "Transboundary Water Resources: A Weaponised Global Common"
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 18, 2026
18 June, 2026 pic.twitter.com/8DDVt0USxk
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کا پانی روکنا عالمی قوانین اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری سے تمام دوطرفہ مسائل کے حل کا خواہاں ہے بھارتی اقدامات یواین چارٹرکی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، پاکستانی عوام کوپانی سےمحروم کرنےکی کوشش کےسنگین نتائج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان