پاکستان کی بڑی کامیابی ،عالمی عدالت کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم

Aug 31, 2026 | 16:48:PM
پاکستان کی بڑی کامیابی ،عالمی عدالت کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پاکستان نے سندھ طاس معاہدےکی بھارت کی طرف سے معطلی پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔

’’دی ہیگ‘‘ میں واقع مستقل عدالتِ ثالثی نے بھارت کو پن بجلی کے منصوبوں پر کام معطل کرنے اور معاہدے کی پاسداری کرنے کا حکم دے دیا۔

خبرایجنسی دی ہیگ کی عدالت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، کیونکہ بھارت کے پاس اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

 عدالت کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا مقرر کردہ ایک غیر جانبدار ماہر جولائی 2027 تک اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمالیائی خطے میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی تعمیر اس معاہدے کے مطابق ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے جزیرے خارگ پر حملے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مسترد کر دی