60 سال تک سنگل کیوں رہی؟سینئراداکارہ کی شادی کی دلچسپ داستان

Jun 18, 2026 | 15:22:PM
60 سال تک سنگل کیوں رہی؟سینئراداکارہ کی شادی کی دلچسپ داستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سینئربھارتی اداکارہ سہاسنی مولے نے 75 برس کی عمر میں شادی کرنے کی دلچسپ داستان سنادی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سہاسنی مولے نے 6 دہائیوں تک غیر شادی شدہ رہنے کے بعدشادی کے بندھن میں بندھنے کافیصلہ کیا۔
سینئراداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں 60 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ  انہیں کوئی مناسب شخص نہیں ملا، اب ان کے شوہر ایک جانے مانے سائنٹسٹ ہیں جن کی ان سے شادی 75 دن کے اندر ہوگئی تھی۔
سہاسنی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فیس بک پر آئی ڈی اس غرض سے بنائی کہ انہیں ان کی دوست نے مشورہ دیا تھا کہ اس سے کام آسانی سے ملے گا، ایک دن یوں ہی براؤز کرتے ہوئے ایک شخص 'اتُول (موجودہ شوہر) کی آئی ڈی سامنے آئی جس نے ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
سینئر اداکارہ کے مطابق انہیں اتُول کی آئی ڈی کافی دلچسپ لگی ، اداکارہ نے انہیں میسج کردیا جس کے بعد ہلکی پھلکی بات چیت کا آغاز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کی نئی ڈانس ویڈیو،سوشل میڈیاپرطوفان برپا
سہاسنی مولے کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کی ای میلز لیں اور اتوُل نے بتایا کہ وہ جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں، انہوں نے کبھی مجھے براہِ راست شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ اشاروں میں ہی بات کی، یوں اتُول کے ساتھ اچھی دوستی ہونے کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور جان پہچان کے 75 دن میں ہی ہم نے شادی کرلی۔
واضح رہے کہ سہاسنی مولے کی عمر اب 75 سال ہے۔