حرا مانی کی نئی ڈانس ویڈیو،سوشل میڈیاپرطوفان برپا

Jun 18, 2026 | 15:05:PM
حرا مانی کی نئی ڈانس ویڈیو،سوشل میڈیاپرطوفان برپا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی نئی ڈانس ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔
حرا مانی کو میوزک اور ڈانس بہت پسند ہے، اس لیے اکثر سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساڑھی پہنے انتہائی خوش گوار موڈ میں بالی ووڈ کے ایک مشہور گانے’ ’چھمک چھلو چھیل چھبیلی‘‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پردیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے ان کے ڈانس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اداکارہ 35 سال کی عمر میں چل بسیں
ایک صارف نے لکھا ہے کہ محرم کا مہینہ ہے کچھ تو خیال کریں، دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈاکٹر ان کی حالت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ صارفین نے اُنہیں اس طرح کی ڈانس ویڈیو شیئر کرنے پر فضا علی سے متاثر قرار دیا ہے۔