وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Jun 18, 2026 | 10:31:AM
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا کے بجٹ پر مشاورت کیلئے  وزیراعلیٰ کے پی سُہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی ملاقات کیلئے درخواست پر اعتراض دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 رجسٹرار آفس نے اس نوعیت کے مقدمات کی فہرست عدالت کے سامنے پیش کر دی۔
 رجسٹرار آفس کی پیش کی گئی رپورٹ میں بتایاگیاکہ جیل ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں سو فیصد اضافہ
 وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے کہ بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی یہ پہلی درخواست ہے،اس سے قبل جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کا مکمل ریکارڈ بھی لگایا ہوا ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے  ریمارکس دیئے کہ میں آرڈر کروں گا۔