قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

Jun 18, 2023 | 10:56:AM
قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین اولکھ ) قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستاربھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلیں، پولیس نے ان کو لاہورسےگرفتارکرلیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار 9 مئی کو جناح ہاوس کےباہر توڑ پھوڑ میں ملوث پائی گئیں، پولیس کی جانب سے شمائلہ ستارکو جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پرحراست میں لیا، قومی فٹبالرشمائلہ ستار کی گرفتاری کےلیے ان کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا، جناح ہاوس کےباہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

 پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں، ملزمہ شمائلہ ستارکوگرفتارکرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاگیا، قومی کھلاڑی شمائلہ ستارسےجیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائےگا، پولیس نے جناح ہاوس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کررکھاہے۔