دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس ہماری پالیسی کی بنیاد ہے ،پاکستان 

Jul 18, 2025 | 21:12:PM
دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس ہماری پالیسی کی بنیاد ہے ،پاکستان 
کیپشن: دفترخارجہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ،دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہماری پالیسی کی بنیاد ہے ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اوّل کا ریاست رہا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات ابھی تک بے نتیجہ ہے،پاکستان کا کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے کوئی بھی تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے،پاکستان نے مؤثر اور جامع طریقے سے ان تنظیموں کو ختم کر دیا ہے،لشکر طیبہ کی قیادت کے خلاف مقدمے کرکے گرفتاریاں کی،پاکستان نے لشکر طیبہ کے تنظیمی ڈھانچے کو ختم کردیا۔

ترجمان کاکہناتھا کہ زیر غور مسئلہ امریکی ملکی قوانین سے متعلق ہے ،کابل میں دہشتگردی میں ملوث شریف اللہ کی گرفتاری پاکستانی عزم کی عکاس ہے،بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو ہوا دینے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے اس حوالے سے بے مثال قربانیاں دی ہے ،عالمی برادری دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے معروضی اور غیر امتیازی پالیسیاں اپنائے، عالمی برادری مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی بی ایل اے والا درجہ دے۔ 

یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں پولیس سنٹر میں دھماکا، ہلاکتیں