پاکستان ،بھارت کو شکست دیتے ہوئے انڈر16 والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو0-3 سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی ، پاکستان نے بھارت کو تین راونڈ ز میں 16-25 ، 19-25 ، 12-25 سے شکست دی ۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جو ہفتے کے روز کھیلا جائے گا،پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور ہر میچ میں مخالف ٹیموں کو بھرپور مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا ہے۔
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے جس میں ایشیا بھر کی نمایاں جونیئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فائنل میں پاکستانی ٹیم کو کامیاب کرے
یہ بھی پڑھیں : بمرا کا آرام پلان نظر انداز، بھارت کو جیت کی فکر