بمرا کا آرام پلان نظر انداز، بھارت کو جیت کی فکر

Jul 18, 2025 | 12:27:PM
بمرا کا آرام پلان نظر انداز، بھارت کو جیت کی فکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیریز میں خسارے کا شکار ہونے پر بھارت نے جسپریت بمراہ کے آرام کا پلان نظرانداز کردیا،بھارت نے اپنے سٹار پیسر جسپریت بمرا کو تازہ دم اور انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے ایک میچ کے بعد دوسرے میں آرام دینے کا پلان بنایا تھا جس کے تحت انھیں انگلینڈ سے دوسرے میچ میں آرام دیا گیا مگر سیریز میں خسارے کا شکار ہونے کی وجہ سے بھارت اب اختتامی 2 میچز میں کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتا، سٹار باؤلرجسپریت بمراہ بھی 23 جولائی سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔

 بمراہ نے لارڈز میں 7شکار کیے تھے، وہ اب تک سیریز میں 21 کی اوسط سے 12 وکٹیں اڑاچکے ہیں، سیریز میں اب تک بمراہ 86.4 جبکہ ان کے پارٹنر سراج 109 اوورز بولنگ کراچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی ویمن ہاکی امپائر بینش حیات کا ایک اور اعزاز

 اگرچہ سیریز میں بمراہ کو 3 ٹیسٹ کھلانے کا ارادہ تھا لیکن موجودہ صورتِ حال اور 8 دن کا وقفہ انھیں واپس سکواڈ میں شامل کرنے کا موجب بنا۔سابق کپتان انیل کمبلے نے واضح طور پر کہا کہ بمرا کو چوتھے ٹیسٹ میں ہرصورت کھیلنا چاہیے کیونکہ  ان کے بغیر بھارت کی جیت مشکل ہوگی، بھارتی ٹیم اب تک مانچسٹر میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت پائی ہے۔

 بمراہ کی واپسی بھارت کے بولنگ شعبے میں مضبوط پیغام ہے،  دوسری جانب بھارتی ٹیم نے نئے چیلنج کی تیاریاں شروع کردیں، کینٹ کاؤنٹی گراؤنڈ پر گذشتہ دن ہونے والی ٹریننگ میں تمام پلیئرز موجود رہے البتہ لوکیش راہول نے حصہ نہیں لیا، اس کی کوئی وجہ بھی ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔