اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں ، بھاری تعداد میں منشیات برآمد

Jul 18, 2023 | 11:51:AM
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں ، بھاری تعداد میں منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کی جانب سے ملک کو نشئے جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16کلو منشیات اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،  پہلی کارروائی ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کی گئی جہاں سے خیبر کے رہائشی ملزم سے 4کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی ، دوسری کارروائی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی گئی جہاں بحرین جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم  کے بیگ سے 2کلو 442گرام چرس برآمد  کی گئی ،تیسری کارروائی  حیدرآباد  بولیوارڈ مال  کے قریب کی گئی جہاں ٹھٹھہ کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی ،چوتھی کارروائی سونا خان چوک کوئٹہ میں کی گئی جہاں کوئٹہ کے رہائشی ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمد ہوئی،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیائے غزل کے شہنشاہ مہدی حسن کی آج 96 ویں سالگرہ