شہنشائے غزل مہدی حسن کی آج 96 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

Jul 18, 2023 | 11:26:AM
چالیس سال تک دنیائے موسیقی پر راج کرنے والے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی آج 96 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اُن کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی کانوں میں رس گولتی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد) چالیس سال تک دنیائے موسیقی پر راج کرنے والے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی آج 96 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اُن کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

شہنشائےغزل مہدی حسن اٹھارہ جولائی سن انیس سو ستائیس میں متحدہ ہندوستان کی ریاست  راجستھان کے گاؤں لونا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی، خود اُن کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔

اُنہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد اُستاد عظیم خان اور اپنے چچا اُستاد اسماعیل خان سے حاصل کی۔ 1947ء میں مہدی حسن نے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان ہجرت کی۔ اُن کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت پاکستان اور بھارت سمیت دنیابھرمیں اردوکلام سننے والوں میں مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں:  نہ کوئی جج، نا صحافی ،نا ہی کوئی جنرل!نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا؟

مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں۔ اُنہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ 1979ء میں مہدی حسن کو بھارتی سرکار نے اپنے  سب سے بڑےکے ایل سہگل ایوراڈ سے بھی نوازا ۔

استاد مہدی حسن خاں 13 جون 2012 کو کراچی کے نجی اسپتال میں 84 سال کی عمر  میں جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔