راولپنڈی:ہسپتال آیا نوجوان گارڈ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

Jan 18, 2026 | 22:41:PM
راولپنڈی:ہسپتال آیا نوجوان گارڈ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )راولپنڈی میں ماں کا چیک اپ کرانے کے لیے ہسپتال آنے والا نوجوان سیکیورٹی گارڈ کےمبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

ہولی فیملی ہسپتال میں  گارڈ کا مریض کے لواحقین سے جھگڑا ہوگیا جس  کے دوران مکا لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق  ہوگیا، وقاص نامی نوجوان والدہ کو ہولی فیملی سپتال ایمرجنسی میں لے کر گیا ،گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا ہو گیا۔

 گارڈ نے نوجوان پر تشدد شروع کردیا ، تشدد کے دوران گارڈ نے نوجوان کے  سینے پر مکا دے مارا ، مکا لگنے سے وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے ،مزید تفیتش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت