فلم ’نایاب‘ میں اداکاری کیلئے بہت محنت کرنا پڑی: یمنیٰ زیدی

Jan 18, 2024 | 22:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف لالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ فلم ’نایاب‘ میں اداکاری کے لئے بہت محنت کرنا پڑی۔

 آواری ہوٹل لاہور میں نئی پاکستانی فلم ’نایاب‘ کی سٹار کاسٹ اداکارہ یمنی زیدی اور اسامہ خان نے پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں اداکاری کے لئے بہت محنت کرنا پڑی،فلم 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ہالی ووڈ اداکار ایئرپورٹ پر زیرِحراست، آخر وجہ کیا بنی؟
سٹار کاسٹ کا مزید کہنا تھا کہ فلم منفرد کہانی پر مبنی ہے، فلم روشنیوں کے شہر کراچی کا انداز گفتگو ہے جس میں  نوجوان کرکٹر کو در پیش مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے، جس کی سٹار کاسٹ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسی نوجوان کرکٹر کے گرد گھومتی ہے جسے ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے لئے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم میں خاص کر لڑکیوں کے مسائل کی نشان دہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم 26 جنوری کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔