پاک ایران کشیدگی: مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع  

Jan 18, 2024 | 12:49:PM
ایران سے کشیدگی کے بعد پاکستان نے مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران سے کشیدگی کے بعد پاکستان نے مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔

 ائیرٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ : ملزمان نے گن پوائنٹ پر نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا کر لیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے ، اے ٹی سی کو ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق ہدایت نہیں ملی ہیں اور ایران پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی کوئی ہدایت نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر  سرمچار کے ذریعے ایران کو واضح جواب دے دیا ہے۔