گوجرانوالہ : ملزمان نے گن پوائنٹ پر نومولود بچہ اغوا کر لیا

Jan 18, 2024 | 12:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہداقبال رانا)گوجرانوالہ میں ملزمان نے گن پوائنٹ پر نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

بچے کے اغوا کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کھیالیکے علاقہ اجمان ٹاون  پیش آیا جہاں دو خواتین سمیت 4 ملزمان نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر بچے کو اغوا کیا اور بآسانی فرار ہو گئے۔

ملزمان نے نومولود بچے کی والدہ کی کن پٹی پر پستول تان کر دھمکیاں دیں اور بچے کو پکڑ لیا،نومولود بچے کو اغواء کرکے لے جاتے ہوئے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان بچے کو اغوا کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے ہیں۔

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج اور مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ایران کشیدگی ،سٹاک مارکیٹ میں مندی،20 ارب روپے ڈوب گئے