ہاشم آملہ کاتمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

Jan 18, 2023 | 23:29:PM
جنوبی افریقا، سٹار کرکٹر، ہاشم آملہ، ریٹائرمنٹ کا اعلان،
کیپشن: ہاشم آملہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سٹار کرکٹر ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
 ہاشم آملہ نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ انگلش کاؤنٹی میں کھیلتے نظر آتے تھے، تاہم اب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔39 سالہ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 46.64 کی اوسط سے 9ہزار 282 رنز بنائے، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی، جیک کیلس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹر ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)


ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا سکور 311رنز ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا،وہ ٹرپل سنچری سکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔
 ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر18 ہزار 672 رنز سکورکئے ، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں۔انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز سکور کیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سردی کی شدید لہر، 70 افراد جاں بحق