افغانستان میں سردی کی شدید لہر، 70 افراد جاں بحق

Jan 18, 2023 | 23:18:PM
افغانستان، سردی، شدید لہر جاری، 70 افراد جاں بحق،
کیپشن: بچے گھر کے باہر جمع برف پر کھڑے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، اس دوران کم از کم 70 افراد جاں بحق ہوگئے، وسطی علاقے غور میں درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بدھ کو افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منجمد کر دینے والی سردی کی وجہ سے ملک میں جاری انسانی المیے کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد سے افغانستان کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ گِرگیا تھا جبکہ وسطی خطے غور میں اتوار کو درجہ حرارت منفی 33 ریکارڈ کیا گیا۔
افغانستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال موسمِ سرما بہت زیادہ شدید ہے، امکان ہے کہ شدید سردی کی یہ لہر مزید ایک یا دو ہفتے تک برقرار رہے گی۔
افغانستان کی ماحولیاتی آفات سے نمٹنے سے متعلق وزارت نے بتایا ہے کہ کم از کم 70 افراد کے علاوہ گزشتہ 8 دنوں میں 70 ہزار پالتو جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عادل کے شادی سے انکار کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہو گیا، راکھی ساونت کا دعویٰ