عادل کے شادی سے انکار کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہو گیا، راکھی ساونت کا دعویٰ

Jan 18, 2023 | 19:27:PM
عادل کے شادی سے انکار کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہو گیا، راکھی ساونت کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی ادکارہ اور ڈرامہ کوئین  راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ عادل کے شادی سے انکار اور والدہ کی بیماری کے باعث میرا پانچویں بار حمل ضائع ہو گیا۔

تنازعوں کی وجہ سے مشہور انڈین اداکارہ یا  پھر  یوں کہہ لیں کے تنازعوں کی وجہ سے میڈیا  کی زینت بننے کا فن جاننے والی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت  نے  حال ہی میں مسلمان بوائے فرینڈ عادل سے شادی کا اعلان کیا ہے، ان کی یہ شادی بھی میڈیا سرخیوں کی زینت بنی رہی پہلے تو  راکھی نے   منڈپ میں پھیروں  کی بجائے  عادل کیساتھ نکاح کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ اب وہ مسلمان ہو چکی ہیں اور ان کا مسلمان نام ’’فاطمہ‘‘ ہے اور پھر یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی شادی گزشتہ برس  ہی ہو گئی تھی ، لیکن  عادل نے انہیں شادی کو راز رکھنے کا بولا تھا۔

  بات یہاں ہی ختم نہیں ہوئی  راکھی ساونت کے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر خبر شیئر کرنا تھی کہ  گرما گرم اور مصالحہ دار خبروں کے متلاشی بھارتی صحافیوں نے  اپنےموبائل فون گھمانے شروع کر دیئے ان کے شوہر کے لیکن وہ تو کسی کے ہاتھ نہیں آنے والے تھے ، اللہ اللہ کر کے جب ان کا شادی پر موقف لینے کی کوشش کی گئی تو وہ صاف صاف مکر گئے اور راکھی پر الزام لگایا کہ یہ تمام ویڈیوز اور  تصاویر راکھی نے فیک تیار کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو اپنے بیان میں 44 سالہ راکھی ساونت  کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی طبیعت کافی ناساز ہے ، اس دوران  جب عادل نے شادی سے انکار کیا تو  میری طبیعت بگڑ گئی  اور گزشتہ روز میرا حمل ضائع ہو گیا ، راکھی کے مطابق بالی ووڈ کنگ سلمان خان کی مداخلت پر عادل درانی نے ان کے ساتھ شادی کی تصدیق کی  اور اب وہ ان کے ساتھ ہیں ، لیکن دونوں کو حمل ضائع ہونے کا کافی صدمہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایسا میرے ساتھ پانچویں بار ہوا ہے اور یہ میرے سٹریس لینےکی صورت میں ہوتا ہے، مجھے صحت کے کافی زیادہ مسائل کا سامنا ہے ، راکھی نے مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں ، ان کا کہنا تھا کہ کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن فی الحال خاموش رہنا چاہتی ہوں ۔

ٹیگز: