بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر، طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Jan 18, 2023 | 15:49:PM
بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر، طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں ہندوانتہاء پسندی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان ہندو انتہاء پسندوں کے شر سے مسلمان، سکھ، عیسائی حتیٰ کہ نچلی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں ہیں لیکن مسلمانوں کو خاص طور پر عقائد اور مذہب کی بنیاد پر تعصب اور زیادہ تر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم کو ہندو انتہا پسندوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن اور معروف ماہر تعلیم اشوک سوائن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند ایک گروہ کی صورت میں ایک مسلمان طالبعلم کو زدوکوب کرہے ہیں۔

اشوک سوائن کے مطابق مسلمان طالبعلم کو ایک ہندو لڑکی سے بات کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سیکولر بھارت کے چہرے سے نقاب سرک رہا ہے ایک دن آئے گا جب بھارتی سرکار پوری طرح بے نقاب ہوجائے گی، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر کے ذریعے وہاں کی مسلمان آبادی کے بنیادی حقوق صلب کیے جاچکے ہیں تو دوسری جانب خود بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔