"راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکیاں"

Jan 18, 2021 | 15:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) راولپنڈی تھانہ سٹی کے علاقے میں تاجر کو افغانستان سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے موبائل فونز کے ذریعے بھتے کی ادائیگی کے دھمکی آمیز کالیں ملی ہیں۔ تاجر نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاجر کو دھمکیاں ملنے پر ٹیلی گراف ایکٹ اور دھمکیاں دیئے جانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تاجر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سٹی راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے۔  تاجر نے بیان دیا ہے کہ نامعلوم ملزم فون پر پہلے ایک کروڑ بھتہ مانگ رہے تھے اور 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔