غیرذمہ دارانہ حرکتیں،بھارت بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی

Jan 18, 2021 | 13:16:PM
غیرذمہ دارانہ حرکتیں،بھارت بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان یکے بعد دیگرے اپنی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہو رہا ہے۔ ای یوڈس انفولیب کے چشم کشا انکشافات نے بھارت کے ناپاک عزائم کی قلعی کھول دی۔

تفصیلات کے مطابق   شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے حوالے سے اہم بیان پرکہا کہ پلوامہ واقعہ کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں۔ ہم نے واضح کیا تھا کہ پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اوراس کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے۔ بالآخر بھارت کی وہ سازش ہے نقاب ہوگئی مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لی۔ ان 40 فوجیوں کی ہلاکت پر غمزدہ نہیں ہوتے بلکہ ان کے منظور نظر اینکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مودی کی جیت کیلئے زبردست چال ثابت ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اب پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے ہم چاہتے ہیں دنیا ہمارے ڈوزئیرکوسنجیدگی سے دیکھتے ہوئے بھارت کے خلاف پیش کئے گئے ٹھوس شواہد کا جائزہ لے اوراسے ذمہ دار ٹھہرائے۔ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں جبکہ بھارت ہندوتوا سوچ کے بدامنی چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ 26 فروری کوجب انہوں نے پاکستان پرحملہ آورہونے کی کوشش کی تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ان کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کردیا۔ 14 نومبرکو ہم نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اوربھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔