پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا،اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام شامل تھے۔
رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر آنے کی 40شہادتیں موصول ہوئی ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اپر دیر،صوابی اور بونیر سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔بلوچستان کے علاقے چمن سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ابتک 40شہادتیں موصول ہوئی ہیں،5شہادتیں اپر دیر سے موصول ہوئی ہیں، ضلع مہمند سے 6شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئی ہیں،زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کردیا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کی موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ پڑتال کی گئی ۔باقاعدہ تصدیق کے بعد ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
ادھر سپارکو کا کہنا ہے کہ آج رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔تمام زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کاکہنا تھاکہ قوم چاند دیکھنے کا اہتمام کرے،عوام سے اپیل ہے کہ آپ خود بھی رمضان کا چاند دیکھیں،چاند نظر آیا یا شہادت موصول ہوئی تو قوم کو آگاہ کریں گے،ان کاکہنا تھا کہ ہم ہمیشہ تمام علما کو اتحاد میں رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ؛فیصلہ کن میچ میں نمیبیا کو شکست، پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا