پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ میں فاتحانہ قدم قدم رکھ دیا

Feb 18, 2026 | 08:53:AM
 پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ میں فاتحانہ قدم قدم رکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24نیوز ) پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے مین اپنے آخری میچ میں نمیبیا کو  102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ راؤنڈ میں فاتحانہ انٹری کر دی۔ نمیبیا کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سفر اس میچ سے تمام ہو گیا۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیل کر  3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 199 رنز بنائے اور  ساری ٹیم کو  97 رنز کے مجموعے پر  18 ویں اوور میں آؤٹ کر کے نمیبیا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

 جادوگر باؤلر عثمان طارق ساڑھے تین اوورز میں  16 رنز دے کر  4 وکٹیں لے گئے، ان کا ایک اوور میڈن تھا۔ شاداب خان  4 اوورز میں 19 رنز دے کر  3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026  کے 35 ویں میچ میں پاکستان کے  صاحبزادہ فرحان  شاندار  سنچری کے ساتھ  ٹیم کا اچھا مجموعہ بنانے والا ستون ثابت ہوئے۔ انہوں نے آج ٹی ٹوینٹی ورلد کپ  ٹاپ سکورنگ بیٹ کا ٹائیٹل بھی حاصل کر لیا۔

آج کا میچ جیت کر گرین شرٹس ٹرافی کے حصول کی جنگ کے  نئے سپر ایٹ میدان میں اتریں گے۔ اور اگر آج کا میچ ہار جاتے  تو سامان پیک کر کے گھر واپس آنا پڑتا۔

نمیبیا کی بیٹنگ؛ پاور پلے کے چھ اوور

 نمیبیا کے صرف دو بیٹر لورین سٹین کیمپ اور الیگزینڈر وولشینک  ڈبل فگر میں پہنچ سکے۔ سٹین کیمپ نے  23 رنز بنائے اور   وولشینک 20 رنز بنا سکے۔

نمیبیا نے بڑے ٹارگٹ کو چیز کرنے کے لئے  تیز آغاز کیا۔ پہلے اوور میں 9 رنز بنائے جن میں ایک چھکا شامل تھا۔  نمیبئین اوپنرز نے دوسرے اور تیسرے اوور میں ایک ایک چوکا مارا، چوتھے اوور میں  لورین سٹین کیمپ نے صائم ایوب کو دو  چوکے مارے۔

پانچویں اوور میں سلمان مرزا نے جین فینکلن کو آؤٹ کر دیا۔  اسی اوور میں جین نکول لوفٹی ایٹن نے مرزا کو چوکا بھی مارا۔

لوفٹی ایٹن چھٹے اوور میں صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

پاور پلے کے چھ اوورز کے اختتام پر نمیبیا کا مجموعہ  40 رنز تھا اور دو وکٹیں گر چکی تھیں۔  

پاور پلے کے بعد 11 ویں اوور تک

ساتویں اوور میں محمد نواز نے سٹین کیمپ کو آؤٹ کیا۔  سٹین کیمپ  22 بالز سے  23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

آٹھویں اوور میںشاداب خان نے نمیبیا کے کیپٹن گیرارڈ راسموس کو   7 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا۔

نویں اوور میں الیگزینڈر وولشینک نے  محمد نواز کو ایک چوکا مارا۔

دسویں اوور میں کیپٹن نے بال شاداب کو دی، شاداب نے اس اوور میں کوئی باؤنڈری نہیں ہونے دی۔

11 اوورز کے اختتام پر نمیبیا کا سکور  72 ہوا۔  تب تک نمیبیا کی 4 وکٹیں گریں

 نمیبیا کو باقی دس اوورز میں  14.2 رنز فی اوور کے جناتی رن ریٹ کے ساتھ کھیلنا تھا  ورنہ   ٹیم کو ونڈہوک واپس جائنا تھا۔ 

اٹھارواں اوور آخری ثابت ہوا

اس کے بعد 7 اوورز میں گرین شرٹس نے نمیبیا کی مزید 6 وکٹیں اڑائیں اور انہیں ان ساڑھے چھ اوور میں صرف   25 مزید رنز بنانے کا موقع دیا۔

گرین شرٹس کی باؤلنگ

پاکستان کے  جادوگر باؤلر عثمان طارق ساڑھے تین اوورز میں  16 رنز دے کر  4 وکٹیں لے گئے، ان کا ایک اوور میڈن تھا۔ شاداب خان  4 اوورز میں 19 رنز دے کر  3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ نواز اور سلمان مرزا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان کی بیٹنگ؛ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ٹاپ سکورنگ بیٹ

آج اوپنر  صاحبزادہ فرحان نے موجودہ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری سکور کی ۔ صاحبزادہ فرحان نے 58  بالز سے  4 چھکے اور  11 چوکے مار کر سو رنز پورے کئے اور سو پر ہی ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ 

آج کے سو رنز کے بعد گرین شرٹ اوپنر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے  ٹاپ سکورنگ بیٹر ہیں۔ ان کا گروپ میچوں میں مجموعہ  220 رنز ہے۔  ایشان کشن  158 رنز اور کوسل مینڈس  168 رنز کے ساتھ صاحبزادہ سے بہت پیچھے ہیں تاہم ان دونوں کے پاس ٹاپ سوکرنگ بیٹس کے ٹیبل پر اوپر آنے کے لئے ایک ایک میچ باقی ہے۔

اوپنر صائم ایوب آج بھی بڑا مجموعہ نہ بنا سکے۔ انہوں نے  12 بالز سے  14 رنز کرنے کے دوران  2 چوکے مارے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری جب اوپنر صائم ایوب 14 رنز بناکر جیک بریسل کی بال پر اونچا کھیل کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 سلمان آغا  38 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے  23  بالز سے 2  چھکے اور 3 چوکے مارے۔ 

خواجہ نافع کو آج بیٹنگ کرنے کا موقع ملا۔ وہ  5 رنز  ہی بنا سکے ۔

آل راؤنڈر شاداب خان کی بیٹنگ آج شباب پر تھی۔ شاداب نے  22  سالز سے  36 رنز نچوڑنے کے لئے 3 چھکے اور  1 چوکا مارا۔

نمیبیا کی باؤلنگ

مرزا سلمان اور خواجہ نافع کی پلئینگ الیون میں انٹری

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

 پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ نمیبیا کے خلاف  جیتنا ہے اور اگر میچ باش کی نذر ہوجاتا ہے تو تب بھی پاکستان ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی تاہم نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا کی ٹیم بہتر رن ریٹ پر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔