گلوکار ولی حامد علی خان کے نئے گانے’’ پیار ہوا ہے‘‘کی مقبولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار ولی حامد علی خان نے اپنا نیا گانا’’ پیار ہوا ہے‘‘دنیا بھر میں ریلیز کر دیا۔
کلاسیکی موسیقی کا ذِکر ہو تو دو گھرانوں کانام ذہن میں آتا ہےشام چوراسی اور پٹیالہ گھرانہ،دونوں گھرانوں نے بڑے بڑے گائیک پیداکئے ہیں اوران کی کئی نسلیں کلاسیکی موسیقی کی خدمت کرتی آ رہی ہیں۔اُستاد حامد علی خان بھی کلاسیکی موسیقی کے حوالے سے انتہائی بڑا اور مُعتبرنام ہےجنہیں پٹیالہ گھرانے کا لیجنڈ گلوکار بھی کہا جاتا ہے،ولی حامدعلی خان استادحامدعلی خان کے بڑے صاحبزادے ہیں،وہ اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں نایاب علی خان اورانعام علی خان کے ساتھ راگابرائزکے بھی مرکزی گلوکارہیں۔
گانے’’پیارہواہے‘‘ کا میوزک اور بول ولی حامدعلی خان نے لکھے ہیں جبکہ اس میں نامور اداکارہ و ماڈل زارا احمد نےماڈلنگ کی ہے، عون علی نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے جسے شائقینِ موسیقی کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے مثبت تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
موسیقی ناقدین کے مطابق یہ گانا نہ صرف موجودہ میوزک ٹرینڈز کی عکاسی کرتا ہے بلکہ نوجوان نسل کے جذبات کی بھی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔
ولی حامد علی خان کانئے گانے کے حوالے سے کہناہے کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت اور سپورٹ کے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی معیاری اور منفرد موسیقی پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،یہ گانا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو نئے انداز اور جدید موسیقی کو پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں اعلیٰ اعزاز
واضح رہے کہ ولی حامد علی خان اس سے قبل بھی کئی مقبول گانے ریلیز کر چکے ہیں اور اپنی محنت و لگن کے باعث پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک منفرد مقام بنا چکے ہیں۔