اسلام آباد میں لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Dec 18, 2023 | 19:30:PM
اسلام آباد میں لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت میں پیش آئے افسوس ناک واقعے میں لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

یہ واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں سوہان یونین کونسل گلی نمبر 5 کے پاس ایک گھر میں پیش آیا جہاں لڑکے نے لڑکی کوقتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ایک کے بعد ایک زلزلہ کے جھٹکے، وفاقی دارالحکومت لرز اُٹھا

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی جبکہ قتل ہونیوالے لڑکی کی شناخت طوبیٰ شہزادی کے نام سے ہوئی۔ 

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والی طوبیٰ آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی جس سے اس کا کزن آکاش شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ آکاش کے گھر والوں نے کچھ عرصہ قبل اس کا نکاح کسی اور سے کر دیا تھا۔

چند روز قبل نوکری لگنے کے بعد آکاش نے دوبارہ طوبیٰ سے شادی کیلئے اصرار شروع کر دیاتھا اور اس واقعے سے قبل بھی آکاش کی گھر والوں سے اسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کے بعد وہ مسلح ہوکر طوبیٰ کے گھر آیا جہاں اس نے پہلے طوبیٰ کو قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔