اسلام آباد میں ایک کے بعد ایک زلزلہ کے جھٹکے، وفاقی دارالحکومت لرز اُٹھا

Dec 18, 2023 | 15:46:PM
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد اور گردونواح میں  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.1 تھی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹک محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 133 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی  ہے جبکہ زلزلے کا مرکز  ڈوڈا سے مشرق میں 101 کلو میٹر مقبوضہ کشمیر  تھا۔زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ آفٹر شاکس کی شدت 5.1 تھی ۔

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کر لی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.8 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 140 کلو میٹر ریکارڈ جبکہ زلزلے کا مرکز ڈوڈا سے مشرق میں 103 کلو میٹر مقبوضہ کشمیر تھا۔