کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Apr 24, 2024 | 21:28:PM
کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر، گڈاپ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ کاٹھور،لانڈھی،قائدآباد اور سپرہائی وے کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی، جھکڑ، گرج چمک کیساتھ بارش اور سیلابی صورتحال ، این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ملیر تھا اور زلزلے کی گہرائی 12کلومیٹر تھی۔