پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کر لی

Dec 18, 2023 | 15:39:PM
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاک نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کی تشکیل  کے معاملے پر قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف کو بھجوا دیا ، چئیرمین ذکا اشرف  کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ،شاداب خان کو فٹنس مسائل کے باعث کیوبز کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جائے گا،شاداب خان کی جگہ  عثمان قادر اور آسامہ میر میں سے کسی کو موقع دیا جائے گا،فاسٹ باولر حارث رؤف کیوبز کے خلاف قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 6وکٹیں لینے والے عامر جمال کو ٹی 20اسکواڈ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے ، فاسٹ باولر زمان خان،آصف آفریدی بھی کیویزکے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے،بلے باز بابر اعظم ،وکٹ کیپر محمد رضوان،  افتخار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور صاحبزادہ فرحان میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز ہے ،ٹیسٹ  کپتان شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پرکوئی کم عمر جیل نہ جائے، عدالت