ایک ہفتے کیلئےسکول بند، نوٹیفکیشن جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے خراب موسم اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے پہاڑی سرد ترین اضلاع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے سکول بند کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں اسکولز 19 اگست سے 25 اگست تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پہاڑی سرد ترین علاقوں کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات صرف ایک ماہ یعنی یکم جولائی سے 31 جولائی جبکہ میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 31 اگست تک ہوتی ہیں۔
اب جبکے پہاڑی علاقوں کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں تو خراب موسم اور ان علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے خطرات کے پیش نظر بند کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نامور مسلم اداکار اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق