ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے مسافروں کا احتجاج
کیپشن: ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے مسافروں کا احتجاج
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید احمد سید) نجی ائیرلائن ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 12 گھنٹوں کی تاخیر کے بعدمسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے عملے سے شدید تلخ کلامی کی۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی اے 411 نے صبح 11 بجے لاہور سے کراچی جانا تھا جو تاحال روانہ نہیں ہوسکی۔
ذرائع نے بتایاکہ مسافروں کو شام کے وقت دوبارہ بلاکر پرواز کو تکنیکی بنیادوں پر دوبارہ ملتوی کردیا گیا ،پرواز پی اے 411 کے مسافروں نے ناقص سروس سے تنگ آکر ائیربلیو کے عملے سے شدید تلخ کلامی کی مسافروں نے ائیربلیو عملے کے خلاف شدید احتجاج کیا،مسافروں نے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کور وین کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک