بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کور وین کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک

Aug 18, 2025 | 19:38:PM
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کور وین کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک
کیپشن: بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کور وین کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا)بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے اکبر شاہ سٹی گیٹ علاقے میں کور وین کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ پیر کی شام 5 بجے پیش آیا،مرنے والوں میں آکاش داس (عمر26)، اجیت داس (عمر24)، رونی داس (عمر 25)، جیول داس (عمر 18) اور محمد سوہاگ (ڈرائیور،عمر32) ہیں۔

تمام افراد بنگلہ دیش کے علاقے سیتا کنڈا کے رہائشی ہیں۔
بنگلہ دیش فائر سروس نے بنگلہ دیش کے نمائندے کو بتایا کہ پک اپ گاڑی ایک کھڑی کورڈ وین سے ٹکرانے سے 3 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، انہیں چٹاگانگ میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا گیا۔

 بعد ازاں مزید 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے،یہ سب مچھلی کے تاجر تھے اور مچھلی لانے کے لیے فشریز گھاٹ جا رہے تھے، پک اپ وین میں مچھلی کے 10 تاجر سوار تھے،لاشیں چٹاگانگ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بیٹے کو قتل کیا گیا‘‘صحافی خاور حسین کے والدنےشفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا