آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو نازیبا جملے کسنے والا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا

Aug 18, 2023 | 17:41:PM
 آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو نازیبا جملے کسنے والا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو نازیبا جملے اور گالی گلوچ کرنے والا  پولیس کانسٹیبل  ذہنی مریض  نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی  سی پی او لاہور سے نازیبا جملے کسنے والےکانسٹیبل شاہد کو  پولیس نے  پکڑ کر پاگل خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں تعینات اہلکار شاہد پندرہ روز سے ذہنی بیماری کی وجہ سےغیر حاضر تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  8 سال قبل کانسٹیبل شاہد راجن پور کچہ آپریشن میں سرکاری گاڑی الٹنے کے نتیجے میں سر پر گہری چوٹ لگی تھی جس کے باعث ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طویل اور دشوار گھڑ دوڑ میں 4 پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی