آج بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا فاران یامین،انورعباس، رمشاء اسماعیل ) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ,تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے,اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے،پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا ،تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل کی ری لانچنگ کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سنٹی گریڈاورکم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ آج بھی بوندا باندی ہوگی،شہر قائد کا درجہ حرارت 33 ڈگری تک جائے گاجبکہ موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے، زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ، ژوب میں 34 ، سبی میں 40 ، تربت میں 42 ،نوکنڈی میں 40 اور چمن میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں دسمبرتک توسیع
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
دوسری طرف اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ کشمیر. گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔