وزیراعظم نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل کی ری لانچنگ کردی 

پی ٹی وی ورلڈ کوپاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے جو دنیا تک پاکستان کا مؤقف پہنچائے گا

Sep 17, 2025 | 07:42:AM
وزیراعظم نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل کی ری لانچنگ کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن کے انگریزی چینل کی ری لانچنگ کر دی ۔
پی ٹی وی ورلڈ کواب پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے  جو انگریزی زبان میں عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا مؤقف پہنچائے گا،پاکستان ٹی وی کے قیام کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور دفاع کرنا ہے ۔
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کی بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا،یہ چینل حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کرداراداکرے گا.
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا،پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا،پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پربھی پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی کرے گا۔
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں۔