امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں دسمبرتک توسیع

Sep 17, 2025 | 10:14:AM
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں دسمبرتک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن 16 دسمبر تک بڑھا دی۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانگی کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ٹک ٹاک پر ہماری ڈیل ہوگئی ہے، میں نے چین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور جمعہ کو صدر شی جن پنگ سے اس کی باضابطہ تصدیق کروں گا،معاہدےکے تحت مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکا میں چلنے کی اجازت مل جائے گی۔
’’وال اسٹریٹ جرنل ‘‘کے مطابق زیرِ غور معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار ایک سرمایہ کار کنسورشیم کو دیا جائے گا جس میں ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل (Oracle)، پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک اور وینچر کیپیٹل فرم انڈریسن ہورووٹز شامل ہوں گی۔
نئی امریکی کمپنی میں تقریباً 80 فیصد شیئرز امریکی سرمایہ کاروں کے پاس ہوں گے جبکہ بورڈ میں بھی اکثریت امریکی نمائندوں کی ہوگی، ایک رکن امریکی حکومت کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت امریکی صارفین کو ایک نئی ایپ پر منتقل کیا جائے گا جس میں مواد تجویز کرنے والا الگورتھم بائٹ ڈانس سے لائسنس کیا جائے گا، اسی الگورتھم کو ٹک ٹاک کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 922 پوائنٹس کااضافہ
یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنے آپریشن فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، ٹک ٹاک پر اب تک پابندی کی ڈیڈ لائن چار بار بڑھائی جا چکی ہے اور تازہ توسیع کے بعد نئی تاریخ 16 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔