سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالربھی سستاہوگیا

Sep 17, 2025 | 09:55:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالربھی سستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی )پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈکی گئی اورہنڈریڈ انڈیکس  922 پوائنٹس کے اضافے کے بعد157103 کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے جبکہ انٹربنک میں ڈالر بھی 11پیسے سستاہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے اورہنڈریڈ انڈیکس میں 922 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 157103 کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں اورشیرانی میں دہشت گردوں کے حملے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 156180 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11پیسے سستا ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 281.51 روپے سے کم ہوکر 281.40 روپے کا ہو گیا۔