گرج چمک کیساتھ  بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Nov 17, 2023 | 19:50:PM
گرج چمک کیساتھ  بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےوفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی  اور وسطی علاقوں  میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کی پیشگوئی کردی ،تاہم مغربی بلوچستان میں  چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز   اسلام آباد میں موسم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور   مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔  

اس کے علاوہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ  مری، گلیات اورگردونواح  میں سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں ہلکی   دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کے پے درپے وار  ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیاں بھی سستی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا، تاہم  کوئٹہ ، زیارت،  چاغی،  نوکنڈی،   دالبندین ،پنجگور ، کیچ، مکران اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا، جبکہ  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔