نوشہرہ؛مدرسہ کی طالبہ سے 5افراد کی اجتماعی زیادتی

May 17, 2025 | 23:11:PM
نوشہرہ؛مدرسہ کی طالبہ سے 5افراد کی اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)نوشہرہ کے علاقے آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ افراد کی اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آضاخیل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ آضاخیل عادل سید نے تصدیق کی ہے کہ طالبہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو بھی رات گئے پولیس نے نوشہرہ کلاں کے علاقے سورے بابا میں چھاپے اور سرچ آپریشن میں چارسدہ فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

متاثرہ طالبہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی مقامی مدرسہ کی طالبہ ہے، جب وہ مدرسہ سے گھر آرہی تھی کہ دن دیہاڑے ملزمان اسے زبردستی فارم لے گئے اور میری بیٹی کی عزت تار تار کردی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف اور تحفظ دیا جائیں۔

ایس ایچ او تھانہ آضاخیل کے مطابق ملزمان کے خلاف زیر دفعہ PPC 375 A میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: