سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

May 17, 2025 | 18:00:PM
سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالت اعظمیٰ میں آئندہ ہفتے کے  ججز روسٹر کا اعلان کر دیا گیا ہے،پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے، دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس شکیل احمد تیسرے بینچ میں کیسز سنیں گے، پانچویں بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شہزاد احمد خان شامل ہیں، چھٹے بینچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس صلاح الدین پنوار اور جسٹس عامر فاروق ساتویں بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سروسز میٹرز کے کیسز کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنوار شامل ہیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی آٹھواں ریگولر بینچ کیسز سنے گا، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ کا حصہ ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل 9 ویں بینچ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ