میڈیکل رپورٹ نے سب کچھ بدل دیا؛ شاہ رخ رومینس کے شہنشاہ کا تخت واپس لینے کیلئے آ رہے ہیں

Mar 17, 2026 | 22:14:PM
میڈیکل رپورٹ نے سب کچھ بدل دیا؛ شاہ رخ رومینس کے شہنشاہ کا تخت واپس لینے کیلئے آ رہے ہیں
کیپشن:  پاکستان اور انڈیا میں کچھ سال ایسے رہے ہیں کہ رومینٹک پرسن ہونے کا مطلب شاہ رخ خان جیسا ہونا تصور کیا جاتا تھا۔ شاہ رخ اب ففٹیز میں ہیں لیکن ایک بار پھر رومینٹک کردار ادا کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کئی جنریشنز کے  فیوریٹ اداکار شاہ رخ خان نے ‘میڈیکل ایڈوائس’ کے بعد اپنے ایکٹنگ  کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے فینز کے لئے بڑی  ہیڈلائنز بنا رہا ہے۔
محبت کے تعلق سے جڑے کئی کرداروں سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے شاہ رخ خان نے اپنے طویل کیرئیر میں ڈر، جوش، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل تو پاگل ہے، محبتیں،  دیو داس اور   ویر زارا میں بہت گہرے اثرات رکھنے والے  رومینٹک کرداروں سے آگے بھی بہت سے کردار کئے، ایکشن میں بھی دکھائی دیئے، ولن اور اینٹی ہیرو بھی بنے لیکن اب "بادشاہ " ایک بار پھر اپنی رومینس کی سلطنت میں اپنا تخت واپس لینے کے لئے نئے سرے سے اپنی ایکٹنگ کی سکِلز کو بروئے کار لانے کے لئے تیاری کر رہا ہے۔ 

محبتیں اور ویرزارا مین فلم نگری کے سیانے ڈائریکٹروں نے شاہ رخ کو ان کی بڑھتی عمر کی مناسبت سے ایسے کردار دیئے جن میں ان کی اولڈ ایج کی اصل شباہت کو بہترین انداز سے استعمال کیا گیا لیکن ان دونوں فلموں میں ان کو محبت میں ٹوٹا ہوا انسان دھایا گیا۔  ایسا انسان جس نے نوجوانی میں محبت کی لیکن زمانے نے محبت کرنے والوں کو ملنے نہیں دیا۔ 

اب شاہ رخ کیا نیا کرنے جا رہے ہیں

انڈسٹری کے باخبر لوگوں کے مطابق جو کچھ لیک ہو کر ان تک پہنچا ہے وہ سجیسٹ کر رہا ہے کہ شاہ رخ کو نئے سرے سے رومینس کی سلطنت کا تخت واپس دلوانے کے لئے جو فلم آرکیٹیکٹ کی جا رہی ہے اس میں شاہ رخ کو بڑھتی عمر کے ہیرو کے روپ مین سامنے لایا جائے گا۔ جو میچور ہے اور جس کی محبت کی زندگی مین زیادہ گہرے مسائل ہیں اور زیادہ گہرے اور پیچیدہ احساسات کی کونفلکٹ ہے۔  کہانی جو بھی ہے، کردار جو بھی ، یہ یقینی ہے کہ سب کچھ شاہ رخ خان کے گرد ہی گھومتا  دکھائی دے گا اور  انہیں ویر زارا اور دیو داس سے کچھ بڑا کردار کرنے کا موقع مہیا کیا جائے گا۔  مداحوں کو انتظار رہے گا کہ ویرزارا کے یور پرتاپ سنگھ سے آگے شاہ رخ نے اب تک زندگی سے کیا سیکھا اور اسپنی لرننگ کی جھلک کیسے اپنے کردار میں دکھا سکتے ہیں۔

سرسری  رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان دوبارہ رومانوی ایکٹنگ سکلز کی طرف توجہ مرکوز کر چکے ہیں۔

 ان کی نئی فلم ایک بڑے بجٹ کی روایتی انڈین سنیما کی فلم ہو گی۔  مرکزی کردار  پختہ عمر کا ہو گا اور یہ شاہ رخ ہو گا۔


کچھ نیا ہی ہو گا
 باخبر لوگ یقین سے بتا رہے ہیں کہ شاہ رخ کے کیرئیر مین ایک نیا مائیل سٹون آ رہا ہے۔ ان کی نئی فلم میں ان کا کردار ان کے ماضی کے کرداروں کی نقل نہیں ہوگا بلکہ ایک ایسی کہانی ہے  جس میں محبت کو ایک زیادہ سنجیدہ اور گہری جذباتی  کش مکشن کے تناظر میں پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم شاہ رخ کی رومینٹک کرداروں کی بہت وسیع رینج کر چکنے کے بعد ان میں جمع ہوئی تمام سکلز کو مجتمع کر کے کچھ برٓ کر دکھانے پر مرکوز ہو گی۔ 

مزید پڑھیے:  اسرائیل نے ایران کے 'ڈی فیکٹو لیڈر' علی لاریجانی کا کیسے پتہ لگایا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ 

شاہ رخ خان کو حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کی فلم کی پیشکش بھی ہوئی تھی اور وہ اس کی کہانی سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ جون تک اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

شاہ رخ خان دونوں منصوبوں، فرح خان کی ہدایت کاری اور اس نئی رومانوی فلم کے حوالے سے یکساں طور پر پرجوش ہیں۔

 شاہ رخ کے جاننے والے بتاتے ہیں کہ کچھ سال سے مسلسل ایکشن فلموں میں کام کرنے کے بعد شاہ رخ خان اب ایسے کرداروں کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جو جسمانی طور پر زیادہ مشکل نہ ہوں۔

 ایکشن فلمیں کرنے کے بعد شاہ رخ خان اب میڈیکل پروفیشنلز کی ایدوائس اور گزشتہ برسوں میں آنے والی معمولی انجریز کے باعث جسمانی طور پر مشکل کرداروں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ یہ کہا جا شکتا ہے کہ شاہ رخ کی ایکٹنگ لائف مین نیا موڑ بنیادی طور پر میڈیکل ایدوائس کے زیر اثر آ رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے ایران کے 'ڈی فیکٹو لیڈر' علی لاریجانی کا کیسے پتہ لگایا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ 

فی الحال شاہ رخ خان فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کی بیٹی سہانا ، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور اور ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔